Advertisement

اسرائیلی حملے میں زخمی پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید

اسرائیل نے 17 جون کے حملے کے فوراً بعد جنرل شادمانی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، جس کی ایران نے ابتدا میں تردید کی تھی۔ تاہم اب ایرانی حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 25th 2025, 11:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی حملے میں زخمی پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید

اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل علی شادمانی دوران علاج دم توڑ گئے۔ 

ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنرل علی شادمانی 17 جون کے اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملٹری  ہسپتال میں زیرِ علاج تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے کے دوران انہیں نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
جنرل علی شادمانی ایران کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈرز میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے پاسدارانِ انقلاب میں بطور چیف آف اسٹاف جنگی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کی شہادت پر ایران کے عسکری اور عوامی حلقوں میں شدید رنج و غم پایا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان کے جنازے اور سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 17 جون کے حملے کے فوراً بعد جنرل شادمانی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، جس کی ایران نے ابتدا میں تردید کی تھی۔ تاہم اب ایرانی حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 12 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 14 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
Advertisement