سپارکو کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کومتوقع ہے


محرم الحرام 1447ھ کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بعد نماز عصر ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبائی دارالخلافوں میں منعقد ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
دوسری جانب سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق آج (26 جون) کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں، یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کومتوقع ہے۔

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- 24 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، امدادی مراکز پر حملے سے 78 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی سفیر رضا امیری نے ایران کی حالیہ عظیم فتح پر پاکستانی قوم اور حکومت کا شکریہ
- 3 گھنٹے قبل

میکسیکو،دوران تقریب فائرنگ سے بچوں سمیت 10افراد قتل
- 5 گھنٹے قبل

فلم”لوگرو“کابڑاکارنامہ،16روز میں 70کروڑ کمالئے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے میں زخمی پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید
- 14 گھنٹے قبل

شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کی سبکی، ایس سی او کی بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی مذمت
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش، تین افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے ’لاالٰہ الاللہ‘ کی صداؤں کے ساتھ نیا ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘ جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل
مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد کھول دیاگیا
- 14 گھنٹے قبل

موسم کی خرابی،لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
- 5 گھنٹے قبل