پاکستان اپنی صدارت کو کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دے گا، پاکستانی مندوب


پاکستان اگلے ماہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں اہم ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں پاکستان کی زیر صدارت سلامتی کونسل کے مجوزہ ”پروگرام آف ورک“ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنی صدارت کو کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دے گا۔
ملاقات کے دوران عالمی سطح پر امن و سلامتی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں جاری پیش رفت، اور اقوام متحدہ کی امن مشنز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے رکن ممالک کے درمیان مضبوط عزم موجود ہے۔
انہوں نے موجودہ پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کثیرالجہتی سفارتکاری اور تنازعات کی روک تھام کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ایک اہم سفارتی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کے کردار اور مؤقف کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل



