Advertisement
پاکستان

ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان نے بھرپور طریقے سے ایران کی حمایت کی، وزیر اعظم

ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل کو بھرپور جواب دیا، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 26th 2025, 2:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران اسرائیل  جنگ  کے دوران  پاکستان نے بھرپور طریقے سے  ایران کی حمایت کی، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران  نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل کو بھرپور جواب دیا، ایرانی قوم نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا، ایران نے صدر آصف علی زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا، ایران کی پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت اور عوام کی تعریف کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیر خزانہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس مرتیہ ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد قابل اطمینان ہے، نائب وزیراعظم اور حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکر گزار ہوں، بجٹ کی منظوری کیلئے تمام ارکان بہترین انداز میں کام کریں، منظوری کے بعد نئے مالی سال میں معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش دی، پاک فوج فتنہ الخوارج کو کاری ضرب لگا رہی ہے، پاک فوج عظیم قربانیاں دے رہی ہے، ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وفاق اور صوبوں میں امن و امان کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، مجالس اور جلوسوں میں امن اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا جائے۔

کابینہ اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 21 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 3 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 21 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 27 minutes ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 19 hours ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 38 minutes ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
Advertisement