190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی


اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج بروز جمعرات سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف خان نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہے۔
سماعت کے دوران نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ سماعت کی نئی تاریخ آرڈر میں درج کر دی جائے گی۔
سماعت ملتوی ہونے پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے شکوہ کیا کہ آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس مقرر کر لیں اور مجھے سنا جائے۔‘ انہوں نے پراسیکیوشن کو مزید کہا، ’کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟‘
اس پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا، ’بالکل کھیلیں گے۔‘
نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا، ’اس کیس میں 14 سال کی سزا ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے عام کیس کی طرح ڈیل کیا جائے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل



