محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کو اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ


محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ حساس صورتِ حال کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 27 جون سے 6 جولائی 2025 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 7 مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں جلوسوں، عوامی اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور اشتعال انگیز مواد پر مکمل پابندی شامل ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کو اجازت ہوگی، کسی بھی نئی اختراع یا غیر منظور شدہ سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ تمام پابندیاں یکم تا 10 محرم الحرام نافذ العمل رہیں گی، جبکہ ڈبل سواری پر پابندی 9 اور 10 محرم کو مؤثر ہو گی۔
پنجاب بھر کے تمام ضلعی و پولیس حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 19 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 19 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 20 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 15 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 18 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 17 hours ago






