بنگلہ دیشی عوام پاکستان کو بھارت سے زیادہ قریبی دوست سمجھتے ہیں: گیلپ پاکستان سروے
پاکستان، بنگلہ دیش کے دیگر دوست ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے، جو دونوں مسلم ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے


گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں حیران کن رجحانات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بنگلہ دیش کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ قریبی اور مخلص دوست تصور کرتی ہے۔
سروے نتائج کے مطابق، 46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا، جب کہ صرف 11 فیصد افراد نے بھارت کو دوست ملک کہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 47 فیصد نے بھارت کو دشمن تصور کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کو نمایاں کرتا ہے۔
حالیہ پاک-بھارت تنازع کے تناظر میں بھی سروے کے نتائج قابل توجہ ہیں۔ 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ بھارت کے حق میں صرف 9 فیصد افراد سامنے آئے۔ مزید برآں، 46 فیصد شہریوں نے پاکستان کو تنازع کا فاتح قرار دیا، جب کہ بھارت کو صرف 6 فیصد افراد نے برتری دی۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے دیگر دوست ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے، جو دونوں مسلم ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

دریائے ستلج میں بورے والاکے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، ہر طرف تباہی کے مناظر
- ایک گھنٹہ قبل

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے،مصدق ملک
- 11 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ
- 13 گھنٹے قبل

گوگل کا جی میل صارفین کے لیے الرٹ،کروڑوں ا کاونٹ خطرے میں
- 14 گھنٹے قبل

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 منٹ قبل

ڈاکٹرطاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین پرخرچ کرنےکا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے
- 20 منٹ قبل

افغانستان میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، 250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے 38 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں
- 44 منٹ قبل

مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات،دونوںممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم
- 13 گھنٹے قبل