این ڈی ایم اے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں تیز آندھی، بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
پہاڑی علاقوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرے کا سامنا ہے، جبکہ اچانک سیلاب نشیبی دیہی بستیوں کو متاثر کر سکتا ہے،اعلامیہ


اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں تیز آندھی، بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کےاین ای او سی کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش، اسلام آبادسمیت پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جاری کر دہ الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں، وزیرستان میں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرے کا سامنا ہے، جبکہ اچانک سیلاب نشیبی دیہی بستیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے ہنگامی خدمات کو الرٹ کر دیا ہے اور ہنگامی صورتحال کی صورت میں تیاری اور فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 14 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 19 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 19 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 17 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 20 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 20 hours ago









