Advertisement
پاکستان

آئینی بینچ کے فیصلے کےبعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال

فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 27 2025، 8:41 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئینی بینچ کے فیصلے کےبعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا جس  کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 14، پیپلزپارٹی کو 5 اور جے یو آئی (ف) کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21  اور اقلیت کی 4 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یوآئی (ف) کو 10، مسلم لیگ (ن) کو 7،  پیپلزپارٹی کو 7 اور اے این پی کو ایک مخصوص نشست ملےگی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 جبکہ اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئی ہیں جن میں سے مسلم لیگ(ن) کو 23، پیپلزپارٹی کو 2 جبکہ پاکستان مسلم لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملے گی۔

اسی طرح سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست بحال ہوئی ہے جس میں سے پیپلزپارٹی کو 2 اور ایم کیوایم کو ایک مخصوص نشست ملے گی۔

Advertisement
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 15 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 دن قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 3 دن قبل
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 15 دن قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 3 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 دن قبل
Advertisement