سیٹیں ان جماعتوں کو بانٹیں جنہیں عوام نے مسترد کیا، یہ فیصلہ پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، ترجمان تحریک انصاف


اسلام آباد: سپریم کورٹ آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کے آج سنائے گئے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے آئینی حق پر ڈاکا ڈال دیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ سال 12 جولائی کے فیصلے کے تحت مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا گیا تھایہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا جب کہ آج ایک ایسا فیصلہ آیا ہے جس نے انصاف کی روح کو کچلا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کے ووٹ، نمائندگی اور اعتماد کو بھی روند ڈالا ہے، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف نے ہر قانونی دروازہ کھٹکھٹایا، ہر دلیل پیش کی، ہر آئینی نکتہ اٹھایا، ہماری مخصوص نشستوں کو ”مالِ غنیمت“ کی طرح بانٹا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سیٹیں ان جماعتوں کو بانٹیں جنہیں عوام نے مسترد کیا، یہ فیصلہ پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، ریاست اب عوامی، آئینی یا جمہوری نہیں رہی۔
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 2 گھنٹے قبل

پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

بیگم شائستہ سہروردی اکرام اللہ، لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ایشیائی اور مسلم خاتون
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن میں ایک بھی نام بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر نہیں شامل کیا گیا،بیرسٹر گوہر
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سعودی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 2 گھنٹے قبل