تیونس کی لڑکی کو پاکستانی شوہر کی طلاق، وطن واپسی کے لیے وزارت داخلہ کا نوٹس
وزارت کے مطابق، سندا کو آن لائن ایگزٹ پرمٹ کی درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ قانونی طور پر وطن واپس جا سکے


وزارت داخلہ نے تیونس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ غیر ملکی لڑکی سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ویزا حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ سندا ایاری کے تمام دستاویزات کا جائزہ لیں۔
وزارت کے مطابق، سندا کو آن لائن ایگزٹ پرمٹ کی درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ قانونی طور پر وطن واپس جا سکے۔
خاتون نے کراچی کے لیاقت آباد ویمن پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی، جس میں بتایا کہ ان کا نکاح نیا آباد لیاری کے رہائشی محمد عامر سے ہوا تھا۔ دونوں کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد سندا 28 نومبر 2024 کو پاکستانی ویزا لے کر کراچی پہنچی۔ اگلے ہی روز عامر کے اہلِ خانہ نے ایک سادہ تقریب میں دونوں کی شادی کروائی، جس کا باقاعدہ اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی میں کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق، دونوں کے درمیان کچھ ماہ بعد اختلافات پیدا ہوئے جس کے نتیجے میں عامر نے طلاق دے دی۔ خاتون کا پاکستانی ویزا فروری 2025 میں ختم ہو چکا ہے اور اب وہ اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔
ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق، پولیس نے سندا کو عارضی پناہ دے رکھی ہے اور اس کی ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 18 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 21 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 19 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 20 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 21 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago





