سابق صدر ٹرمپ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر امریکا کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے


واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملے روکنے سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا، جس سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تقویت ملی ہے۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر کسی بھی آئندہ فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی جائے۔ تاہم ریپبلکن اکثریت والی سینیٹ نے یہ قرارداد 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے مسترد کر دی۔
سابق صدر ٹرمپ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر امریکا کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایک دفاعی اقدام قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں امریکی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو محدود کرنا ضروری ہے، اور یہ کارروائیاں اجتماعی دفاع کے تحت کی گئی ہیں۔
امریکی موقف کے مطابق، ایران پر دباؤ بڑھانے کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور ایک ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 19 منٹ قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 13 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل








