خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا


شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ہفتے کے روز ایک خودکش حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ 4 عام شہری زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ "میں ان اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کی بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واقعے کے حوالے سے ڈی پی او وقار احمد نے بتایا کہ حملہ ایک گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا، جو ایک خودکش کارروائی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی موجود چار شہری بھی زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کچھ روز قبل جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 فوجی شہید اور 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ 15 جون کو لدھا کے علاقے میں ایف سی کا ایک اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا۔
اسی ماہ کے آغاز میں دتہ خیل (شمالی وزیرستان) میں سیکیورٹی آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کے مطابق، مئی 2025 میں ملک بھر میں 85 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، جب کہ اپریل میں یہ تعداد 81 تھی۔
ترجمان پاک فوج بھی اپنے حالیہ بیان میں واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھارتی مداخلت کے ’ناقابل تردید ثبوت‘ موجود ہیں، اور دشمن عناصر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل





