Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ: 8 سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 28 2025، 6:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ: 8 سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ہفتے کے روز ایک خودکش حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ 4 عام شہری زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ "میں ان اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔"

 

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کی بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واقعے کے حوالے سے ڈی پی او وقار احمد نے  بتایا کہ حملہ ایک گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا، جو ایک خودکش کارروائی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی موجود چار شہری بھی زخمی ہوئے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کچھ روز قبل جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 فوجی شہید اور 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ 15 جون کو لدھا کے علاقے میں ایف سی کا ایک اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا۔

اسی ماہ کے آغاز میں دتہ خیل (شمالی وزیرستان) میں سیکیورٹی آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کے مطابق، مئی 2025 میں ملک بھر میں 85 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، جب کہ اپریل میں یہ تعداد 81 تھی۔

ترجمان پاک فوج بھی اپنے حالیہ بیان میں واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھارتی مداخلت کے ’ناقابل تردید ثبوت‘ موجود ہیں، اور دشمن عناصر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 2 hours ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 days ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 days ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 days ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 5 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 days ago
Advertisement