عطا تارڑ کی خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید، ’یہ سیاحوں کی نہیں، نظام کی موت ہے
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ "چند سو فٹ کے فاصلے پر پھنسے ہوئے افراد کو گھنٹوں تک ریسکیو نہ کیا جا سکا۔ جدید دور میں جہاں ٹیکنالوجی ہر جگہ دستیاب ہے


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ سیاحوں کی نہیں، بلکہ پی ٹی آئی کے 12 سالہ نظام کی موت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دریائے سوات میں شہریوں کے بہہ جانے اور ریسکیو میں تاخیر نے صوبائی حکومت کی مکمل ناکامی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ:
"یہ المیہ پوری قوم کے لیے دکھ اور رنج کا باعث بنا۔ وزیراعظم نے بھی اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ 12 سالہ اقتدار میں ریسکیو کا نظام کیوں نہ بن سکا؟"
’معطل تو وزیراعلیٰ کو ہونا چاہیے تھا‘
عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو معطل کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا:
"اصل ذمہ دار وزیراعلیٰ ہے، جس نے انتہائی غیر سنجیدگی سے کہا کہ خیمے دینا میرا کام نہیں۔"
انہوں نے طنزاً پوچھا کہ "کیا علی امین گنڈاپور کو عوام نے اس لیے ووٹ دیا تھا کہ وہ ’ورک فرام اڈیالہ‘ کریں؟ روزانہ اڈیالہ جیل سے احکامات لینا عوامی خدمت ہے؟"
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ "چند سو فٹ کے فاصلے پر پھنسے ہوئے افراد کو گھنٹوں تک ریسکیو نہ کیا جا سکا۔ جدید دور میں جہاں ٹیکنالوجی ہر جگہ دستیاب ہے، وہاں صوبہ خیبرپختونخوا میں ریسکیو سسٹم نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔"
انہوں نے الزام لگایا کہ "ہیلی کاپٹر اگر بانی پی ٹی آئی کے غیر قانونی استعمال کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے تو عوام کی جان بچانے کے لیے کیوں نہیں؟ خواتین اور بچے مدد کی دہائیاں دیتے رہے، لیکن کوئی نہ آیا۔"
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 14 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 16 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 8 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 13 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 12 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 15 گھنٹے قبل