پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا
ڈیفالٹ امکان کا 59 سے 47 فیصد پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور حکومت کی معاشی حکمت عملی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے


عالمی مالیاتی جائزوں کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو ملکی معیشت میں بہتری اور معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے۔
بین الاقوامی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سے گھٹ کر 47 فیصد رہ گیا ہے، جو ایک سال کے دوران واضح بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کمی عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری، معاشی اصلاحات اور استحکام کی بنیاد پر ممکن ہوئی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق یہ مثبت پیش رفت سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور پاکستانی معیشت کے مستقبل سے متعلق مثبت رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان دنیا میں ڈیفالٹ رسک میں سب سے نمایاں بہتری دکھانے والا ملک وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "بلوم برگ انٹیلیجنس کے مطابق پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک میں دنیا بھر کے مقابلے میں سب سے نمایاں بہتری دکھائی ہے، جو کہ ایک قابلِ تحسین سنگِ میل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ڈیفالٹ امکان کا 59 سے 47 فیصد پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور حکومت کی معاشی حکمت عملی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 20 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 15 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 16 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 18 گھنٹے قبل





