گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے


پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، بارش، سیلاب، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ بارش سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا، بارش کے باعث حادثات سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا الرٹ تمام متعلقہ اضلاع کو پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
حکام نے قومی و صوبائی شاہراہوں پر مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ جگہوں پر پناہ لیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں اگلے24 تا48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے
دریائے سوات، پنجکوڑا اور معاون ندیوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے، دریائے کابل میں آیندہ 48 گھنٹوں میں کم درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت ہے کہ متبادل روٹس اور ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر بنایا جائے، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 2 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 27 منٹ قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 13 گھنٹے قبل