کراچی کے ضلع جنوبی میں164، ضلع غربی سے 80، ضلع کورنگی 61، ضلع شرقی 24 اور ضلع وسطی سے ملیریا کے 7کیس سامنے آئے، محکمہ صحت


رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے65 ہزار 116کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں رواں سال ملیریا کے 547 کیس رپورٹ ہوئے، شہر میں ملیریا کے سب سے زیادہ 211کیس رپورٹ ہوئے۔ شہر کے ضلع جنوبی میں164، ضلع غربی سے 80، ضلع کورنگی 61، ضلع شرقی 24 اور ضلع وسطی سے ملیریا کے 7کیس سامنے آئے۔
ترجمان کے مطابق حیدرآباد سے رواں سال ملیریا کے 24ہزار 423 کیس رپورٹ ہوئے، سکھر سے رواں سال ملیریا کے 5 ہزار 583، لاڑکانہ سے ملیریا کے 21 ہزار 955کیس سامنے آئے۔ اس کے علاوہ میرپورخاص میں رواں سال ملیریا کے 4 ہزار 639 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن سے رواں سال ملیریا کے 7 ہزار 969کیس سامنے آئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے خدشات کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
محکمہ صحت نے تمام اضلاع کو ہیلتھ ایجوکیشن ٹیموں کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ صحت نے صفائی، کچرا تلفی اور پرانے ٹائروں، گملوں اور کھلے کنٹینرز کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ رہائشی و تجارتی علاقوں، پارکس اور نرسریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کا حکم دیا گیا ہے۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 6 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 6 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 10 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 9 گھنٹے قبل