Advertisement
علاقائی

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے،ترجمان وزیر اعلی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر جون 29 2025، 3:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے مشترکہ آپریشن میں شریک ہیں، آپریشن کے دوران کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، دریا کے اطراف بیریئرز کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائے گا، دریائے سوات کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل دریائے سوات میں بے رحم لہروں کی نذر ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دریائے سوات کے کنارے تمام تجاوزات 3 روز میں ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور سوات واقعے کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہوٹلز مستقل بنیادوں پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا

  • 6 گھنٹے قبل
کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد

  • 6 گھنٹے قبل
ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

  • 10 گھنٹے قبل
پاک بھارت  7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری

  • 11 گھنٹے قبل
عالمی  ومقامی  مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

  • 11 گھنٹے قبل
علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے  پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے

  • 11 گھنٹے قبل
توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند

  • 10 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

  • 9 گھنٹے قبل
ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

  • 6 گھنٹے قبل
غزہ پر اسرائیلی  جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 11 گھنٹے قبل
چینی بحران:  حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement