اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کے لیے اراکین کو معطل کیا،شیخ وقاص اکرم
نعرے لگانے پر اراکین صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا گیا، اور بجٹ کے دوران آواز اٹھانے پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجے جا رہے ہیں،وقاص اکرم


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےاسپیکر پنجاب اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کے لیے اراکین کو معطل کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بجٹ کے دوران اپوزیشن نے بھر پور احتجاج کیا۔ اور احتجاج کرنا لوگوں کا آئینی حق ہوتا ہے،مگر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 افراد کو اگلی 15 نشستوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان دشمن بجٹ دیں گے تو لوگ احتجاج کریں گے، دنیا بھر کی پارلیمنٹ میں احتجاج ہوتے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام آئینی فورمز کا استعمال کرتے رہیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ نعرے لگانے پر اراکین صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا گیا، اور بجٹ کے دوران آواز اٹھانے پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجے جا رہے ہیں۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کی آواز نہیں مانی گئی۔
میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے مزید کہاکہ میثاق جمہوریت میں ان جماعتوں نے اپوزیشن ارکان کو کمیٹیوں کے چیئرمینز بنانے کا کہا تھا۔ اپوزیشن کے 13 میں سے 4 کمیٹیوں کے چیئرمینز کو ہٹا دیا گیا ہے،لیکن اگر ایک نہیں ساری کمیٹیاں بھی چلی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل


