برطانیہ اور ترکیہ کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے عارضہ قلب میں مبتلا مستحق بچوں کے آپریشنز کیے


پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں برطانیہ اور ترکیہ کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن کیے۔
امراض قلب میں مبتلا بچوں کے مفت علاج کیلئے برطانوی فلاحی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے انٹرنیشنل مشن نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عارضہ قلب میں مبتلا مستحق بچوں کے آپریشنز کیے۔
ترکیہ اور برطانوی سرجنز پر مشتمل 15 رکنی ٹیم نے ایشیا میں آپریشنز کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کا انتخاب کیا ۔
اس موقع پر بیرون ملک سے آنے والے طبی ماہرین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 40 بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز کیے جن میں ایسے بچے بھی شامل تھے جن کے دل میں سوراخ تھا، ان کا پاکستان میں بہت اچھا وقت گزرا اور بچوں کا علاج کرکے ان کو بہت اچھا لگا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مفت علاج کیلئے صوبے سے 60 مستحق بچوں کا انتخاب کیا گیا جب کہ اسپتال میں ہونے والے تمام آپریشنز کامیاب رہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 17 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 19 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 18 hours ago







