صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
صدر زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے دوران قطر کی جانب سے قومی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور قطری قیادت کے مثبت کردار کی تعریف کی


دوحہ:صدرمملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سےدوحہ میں ملاقات کی۔
عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس کے موقع پر ہونےوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری وزیراعظم خصوصی طور پر صدرِ مملکت سے ملاقات کے لیے ہوٹل پہنچے، ملاقات میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپاکستان میں تعینات قطری سفیربھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے دوران قطر کی جانب سے قومی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور قطری قیادت کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
ملاقات میں قطر کے وزیر اعظم نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں جس دلیری کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں جاری اقدامات سے خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات کو بھی سراہا،انہوں نے قطری قیادت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔
اس موقع پر قطرکے وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کا ملک پہلے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے حجم میں مزید اضافہ کرے گا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل





