ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، بورڈ پر عزم ہے کہ ویمن کرکٹ کو ہر حال میں مضبوط کیا جائے گا،پی سی بی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو فارغ کردیا گیا،جس کے بعد پی سی بینے ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، پی سی بی پر عزم ہے کہ ویمن کرکٹ کو ہر حال میں مضبوط کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ محمد وسیم کو 2024 میں ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں مکمل اختیارات بھی دیے گئے تھے۔
تاہم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں پاکستان ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی تھی،پاکستان نے اپنے تمام 7 میچز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے تھے۔
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاجبکہ 3 میچ بارش کی نظر ہوئے تھے، تاہم ٹیم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مظبوط ٹیموں کے خلاف شاندار باولنگ کرکے اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلایا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 6 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago








