امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی


امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ گرنے والا طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔
امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ول میں کارگو طیارہ گرنے کے نتیجے میں قریبی متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، یہ کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک شدید حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں اُس وقت تقریباً دو لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد ایک بڑے دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دھوئیں اور شعلوں کے بادل آسمان تک اٹھتے نظر آئے۔
مقامی پولیس نے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پائلٹس، عملے اور دیگر متاثرین کے لیے دعا کریں۔
گورنر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، “براہِ کرم پائلٹس، عملے اور ہر اس شخص کے لیے دعا کریں جو اس سانحے سے متاثر ہوا ہے۔ ہم جلد مزید معلومات شیئر کریں گے۔”

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 31 منٹ قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 3 منٹ قبل

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 35 منٹ قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 منٹ قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 22 منٹ قبل

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 27 منٹ قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 16 منٹ قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل









