این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 6تا 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 5 تا 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم کے مطابق دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم کا کہنا ہے کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر،گانچھے اور شگر میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،اسی طرح تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
ترجمان این ڈے ایم اے نے کہا کہ شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔
الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان این ڈے ایم اے نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور ریسکیو انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025 کےلیے ٹکٹس کی آنلائن فروخت آج سے شروع
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
دیامر :دہشتگردوں کا حملہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
- 2 hours ago

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
- 3 hours ago

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 28 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی
- 4 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 2 hours ago

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد جاں بحق،100سے زائد لاپتہ
- 4 hours ago

پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے قرار داد منظور کرائی ، وزیر خارجہ
- 3 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- an hour ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 2 hours ago