وہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ساتھ دو مسلسل ادوار (2001 سے 2009) تک امریکا کے 46ویں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے


واشنگٹن ڈی سی:امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی (Dick Cheney)84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں نمونیا اور دل و شریانوں کی بیماری تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ چینی کا انتقال نمونیا اور دل و خون کی شریانوں کے امراض سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوا ہے۔
ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ’’ان کی 61 سالہ اہلیہ لین چینی، بیٹیاں لز اور میری، اور دیگر قریبی افراد ان کے آخری لمحات میں ساتھ موجود تھے۔
اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈک چینی ایک عظیم اور نیک انسان تھے جنہوں نے اپنی اولاد کو حب الوطنی، جرات، عزت، محبت، مہربانی اور فلائی فشنگ جیسی خوبیاں سکھائیں۔
خیال رہے کہ ڈک چینی، جو سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ساتھ دو مسلسل ادوار (2001 سے 2009) تک امریکا کے 46ویں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، دہائیوں تک واشنگٹن کی سیاست میں ایک طاقتور اور متنازع شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
وہ امریکی سیاست کے سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والے مگرتنازع کا شکار رہنے والے رہنماؤں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں،ڈک چینی نے 9/11 حملوں کے بعد امریکہ کی ’’وار آن ٹیرر‘‘ پالیسی میں مرکزی کردار ادا کیا، جس میں افغانستان اور بعد ازاں عراق پر امریکی حملہ شامل تھا۔

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- 2 دن قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- ایک دن قبل

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- 2 دن قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 2 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 2 دن قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- 2 دن قبل













