حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
کہ آئینی ترمیم ہمیشہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اور یہ ترمیم حکومت ہی پارلیمنٹ میں پیش کرے گی،وزیر خارجہ


اسلام آباد:وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، کوئی پیراشوٹ ترمیم“ نہیں، ترمیم پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور جو فائنل ڈرافٹ ہوگا، وہ سامنے لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئےاسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم لانے جا رہی ہے، جو آئین اور قانون کے مطابق پیش کی جائے گی،انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو کسی قسم کا خدشہ نہیں، بحث بھی ہوگی اور تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےاسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک نکتے پر اتفاق ہو چکا ہے، اب باقی اتحادیوں سے بھی مشاورت مکمل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ آئینی ترمیم سب سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے اور وزیرقانون کو بھی یہ تجویز دی گئی ہے،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم ہمیشہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اور یہ ترمیم حکومت ہی پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
سینیٹ میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ رولزکے مطابق اپوزیشن لیڈرکے انتخاب کا عمل مکمل کریں اوراراکینِ اپوزیشن کی اکثریت سے اطمینان حاصل کریں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر کا ہونا پارلیمانی توازن کے لیے ضروری ہے اور حکومت اس عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے سینیٹرعلی ظفر سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پرجلد فیصلہ کریں تاکہ ایوان کا کام مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 13 منٹ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بنوں : سیکیورٹی فورسزکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،سہولت کار کا اعترافی بیان آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 2 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل








