Advertisement

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

ملک بھر کے 90 ہائی رسک اضلاع میں رواں ہفتے 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 25th 2025, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

اسلام آباد:ملک بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم 17 تا 29 نومبر جاری ہے۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 90 ہائی رسک اضلاع میں رواں ہفتے 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ  کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، سکولوں، مدارس اور عارضی ویکسی نیشن مراکز پر فراہم کی جا رہی ہے، ابتدائی سات روز میں میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اِسی طرح پنجاب میں 31 لاکھ 54 ہزار ، سندھ میں 35 لاکھ 22 ہزار سے زائد اور خیبر پختونخوا میں 24 لاکھ 63 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

علاوہ ازیں ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو اور گلگت بلتستان میں 77 ہزار سے زائد بچوں کوانسداد پولیو  کے قطرے پلائے گئے۔

حکام نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی ویکسی نیشن مہم 29 نومبر تک جاری رہے گی۔سال 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کا انعقاد 15 تا 21 دسمبر کیا جائے گا۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 20 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 16 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 21 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 19 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 16 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
Advertisement