چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک دور اندیشی، اور افواج پاکستان کے لیے وقف خدمات کو سراہا،ترجمان


راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرفیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سکیورٹی مقاصد کے لیے جنرل ساحر کی خدمات کو سراہااور علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک دور اندیشی، اور افواج پاکستان کے لیے وقف خدمات کو سراہا۔
دوسری جانب جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جب کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر 2025 کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کرنےکے بعد ریٹائر ہو جائیں گے اور ان کے بعد کوئی چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 4 hours ago

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 4 hours ago

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 4 hours ago

معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا
- 4 hours ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 4 hours ago

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 2 hours ago

بنوں : سیکیورٹی فورسزکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 hours ago

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 2 hours ago

اسلام آباد کچہری دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،سہولت کار کا اعترافی بیان آ گیا
- 4 hours ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 3 hours ago

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 3 hours ago








