فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا ، ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے ،افغان عوام کے خلاف نہیں، پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے،ترجمان


راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے ، جیسے ہی عملدرآمد ہو گا اور کوئی فیصلہ آئے گا تو ہم آپ کو بتائیں گے۔
پریس کانفرنس ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہا کہ کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ چلاتے ہیں، یہ اکاؤنٹس بیرون ممالک سے چلائے جارہے ہیں۔
افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا ، ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے ،افغان عوام کے خلاف نہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹر کی طرح فیصلہ نہ کرے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، دہشت گردی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہوئیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نےمزید کہا کہ ہم ریاست ہیں ، ریاست کے طور ہی ردعمل دیتے ہیں، بلڈ اور بزنس ایک ساتھ نہیں چل سکتے، یہ نہیں ہو سکتاکہ حملے بھی ہوں اور ہم تجارت بھی کریں۔ ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں، ہم حق پر ہیں اور حق غالب آئے گا،ان کا کہناتھا کہ ہماری نظرمیں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں ہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں۔
ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلارہی ہے، 4 نومبر سے اب تک 4910 انسداد دہشت گردی آپریشن ہوئے ہیں، ہر روز 232 آپریشن ہوئے، 336 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔
ترجمان کامزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے،دہشت گردی کے خلاف بنی کمیٹیوں میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اِس بات پر بھی ضرور دیا کہ افغان رجیم دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے، دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 4 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 21 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago
