پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
رپورٹ میں کشمیری طلبہ کی نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر کو بھی انتہائی تشویشناک قرار دیا گیا ہے


نیویارک:اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکر دیا، دوران حراست تشدد، مشکوک اموات اورنارواسلوک کے واقعات کی مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسزاورحکام نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں سمیت 2800افراد کو غیر قانونی طورپر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹس کے دہشتگردی کے شبہ میں یا بغیر کسی الزام کے مسلم خاندانوں کے گھر گرائے گئے، تشدد اورامتیازی سلوک کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال کا آزادانہ اورشفاف جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں حراست کے دوران تشدد، بدسلوکی، حراستی ہلاکتوں اور لنچنگ کی اطلاعات پر گہری تشویش بیان کی۔
رپورٹس میں اقوام متحدہ نے موبائل انٹرنیٹ کی بندش، ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے پر سوال اٹھایا ہے جن میں صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کشمیری طلبہ کی نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر کو بھی انتہائی تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازاں دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق مبینہ اجتماعی سزا کے طور پر گھروں کی مسماری اور جبری بے دخلی کو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کشمیری طلبہ کی نگرانی، ڈیٹا کلیکشن اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں اضافے پر سوال اٹھائے گئے، گجرات و آسام میں مسلم گھروں، مساجد اور کاروبار کی مسماری اور جبری بے دخلیوں کو امتیازی اقدام قرار دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں کو خطرناک حالات میں جبری طور پر واپس بھیجا گیا، بھارت قوانین میں اصلاحات، شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے احتساب اور تمام من مانی حراستوں کا خاتمہ کرے۔
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا
- 3 hours ago

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 44 minutes ago

اسلام آباد کچہری دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،سہولت کار کا اعترافی بیان آ گیا
- 3 hours ago

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 2 hours ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- an hour ago

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 8 minutes ago

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 2 hours ago

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 2 hours ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 2 hours ago

بنوں : سیکیورٹی فورسزکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago












