ننگر پارکر: 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے ، 11 کو بچا لیا گیا ، ایک جاں بحق
4 افراد کا تعلق کراچی اور 7 کا مٹھی سے ہے جو ننگرپارکر میں سیاحتی مقام کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے آبشار کو دیکھنے کے لیے گئے تھے،ریسکیو


تھرپارکر: سندھ کے صحرا تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کے باعث اچانک آنے والے ریلے نے سیاحت کیلئے آئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دیگر 11 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کیلئے جانے والے 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک سیاح ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے اس کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 4 افراد کا تعلق کراچی اور 7 کا مٹھی سے ہے جو ننگرپارکر میں سیاحتی مقام کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے آبشار کو دیکھنے کے لیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ننگرپارکر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو قدرتی مقامات پر بارش کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 6 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 6 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 6 گھنٹے قبل