انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو ہم انتہائی قدر کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور خصوصاً اس عمل کے لئے وفاق کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، وزیرِ خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا، سیکرٹری خزانہ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
اس اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی آبادی ملکی آبادی کا تقریباً 2.4فیصد ہے جس کے اعتبار سے این ایف سی ایوارڈ میں انضمام شدہ علاقوں کا حصہ تقریباً 80ارب روپے بنتا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے اس وقت 4فیصد کے اعتبار سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ انضمام سے پہلے84ارب ادا کیے جا رہے تھے جبکہ انضمام کے بعد 146ارب ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ مالی سال 2021-22کے بجٹ میں انضمام شدہ علاقوں کی مد میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے لئے تقریبا130ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاق کی جانب سے سابقہ قبائلی علاقوں کی عوام سے کیے گئے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو ہم انتہائی قدر کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے صوبوں پر زور دیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کیے گئے وعدے کی تکمیل کے حوالے سے صوبے اپنا حصہ ڈالیں تاکہ تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 12 hours ago

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 11 hours ago

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 14 hours ago

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 14 hours ago

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 14 hours ago

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 14 hours ago

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 14 hours ago

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 13 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 8 hours ago

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 10 hours ago

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 10 hours ago

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 8 hours ago






.webp&w=3840&q=75)
