درخواست گزار نے مزید کہا کہ اداکارہ کے خاندان کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار بھی حیرت کا باعث ہے، جو معاملے کو مزید مشکوک بناتا ہے۔


اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے ایک شہری نے مقدمہ درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ سٹی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔
شہری شاہ ذیب سہیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حمیرا اصغر علی، جو شوبز انڈسٹری کی ایک بااثر شخصیت تھیں، ان کی موت نے عوامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو سے بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ اداکارہ کے خاندان کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار بھی حیرت کا باعث ہے، جو معاملے کو مزید مشکوک بناتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مرحومہ کے اہلِ خانہ کو بھی مقدمے میں نامزد کرکے واقعے کی مکمل اور شفاف تفتیش کا حکم دے۔ ساتھ ہی ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس فلیٹ کے مالک کی شکایت پر عدالتی حکم کے تحت جب فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر لاش ملی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق، دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا جس کے بعد پولیس نے زبردستی داخل ہو کر لاش برآمد کی۔
پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق، لاش اس قدر گل چکی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ کا تعین ممکن نہ ہو سکا۔ پولیس اس وقت مختلف پہلوؤں سے اداکارہ کی موت کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 منٹ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 22 منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل



