اہل خانہ کے مطابق حمیرا کی تدفین لاہور میں کی جائے گی


ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے۔
اداکارہ کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا تقریبا 10 ماہ قبل حمیرا سے رابطہ ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک قریبی عزیزہ کے انتقال کی وجہ سے وہ فوری طور پر کراچی نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے لاش کی وصولی میں تاخیر ہوئی، ہم مسلسل پولیس سے رابطے میں تھے اور قانون کے مطابق تمام کارروائی مکمل کروائی گئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حمیرا کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کو مدِنظر رکھا جا رہا ہے۔ سی ڈی آر میں آنے والے کیب ڈرائیور اور دیگر افراد سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق اداکارہ کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور ان تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جن سے انہوں نے آخری مرتبہ رابطہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago




