آئی سی سی یورپ کوالیفائر 2025 کے ایونٹ میں اٹلی نے گرنزی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتوحات کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی ۔


ویب ڈیسک: اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
آئی سی سی یورپ کوالیفائر 2025 کے ایونٹ میںاٹلی نے گرنزی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتوحات کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی جس کے بعد وہ ایونٹ میں کو الیفائی کرنے والا 13واں ملک بن گیا ہے جبکہ نیدر لینڈز اس یونٹ میں کوالیفائی کرنے والا 14واں ملک ہے۔
آئی سی سی کے مطابق اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی،جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے باعث پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
اسی طرح پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے۔
اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے باقی 6 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے ہوگا جن میں افریقا سے 2، امریکا سے ایک اور ایشیا/ایسٹ ایشیا پیسیفک خطے سے 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل



