سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: ججز کے خلاف19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا
سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، اجلاس میں ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضرورت پر زور دیا گیا،اعلامیہ


اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف 24 میں سے 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا،جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، منیب اختر، عالیہ نیلم اور جنید غفار نے شرکت کی۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات، ضابطہ اخلاق میں ترامیم، اور انکوائری کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران یہ تجویز زیر بحث آئی کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹا دی جائیں، ان کے نام پبلک کیے جائیں، تاہم سپریم جوڈیشل کونسل نے یہ تجویز مسترد کر دی۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، اجلاس میں ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی، آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا، 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب
- 5 گھنٹے قبل

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا
- 2 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا
- 7 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 3 گھنٹے قبل

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 5 گھنٹے قبل