تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے خود کو سیاسی معاملات سے الگ رکھا ہے، اور اگر پی ٹی آئی کو بات چیت درکار ہے


وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اگر سیاسی عمل میں دلچسپی ہے تو اسے دوبارہ مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں شامل ہونا نہیں چاہتی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ژوب حملے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد شہید ہوئے، جبکہ بلوچستان میں پنجابیوں کے خلاف مخصوص بیانیہ پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، یہ بیانیہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز کے ذریعے گھڑا جا رہا ہے، حالانکہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو اس کا مکمل حق دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے افراد صرف پنجابی نہیں بلکہ پاکستانی تھے، جبکہ حملہ آور دراصل "فتنۂ ہندوستان" کے دہشت گرد تھے۔ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ پنجاب میں بلوچ اور پشتون برادری نہ صرف آباد ہے بلکہ فعال طور پر کاروبار بھی کر رہی ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے روابط بیرون ملک سے جڑے ہوئے ہیں، اور افسوس کی بات ہے کہ کچھ عناصر نفرت کے ایجنڈے میں انسانیت کو فراموش کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے نکلنے والی گیس کا 70 فیصد حصہ وہیں استعمال کیا جاتا ہے، جس سے یہ تاثر غلط ثابت ہوتا ہے کہ وسائل پر قبضہ کیا گیا ہے۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے خود کو سیاسی معاملات سے الگ رکھا ہے، اور اگر پی ٹی آئی کو بات چیت درکار ہے تو وہ پارلیمانی پلیٹ فارم، بالخصوص اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago


