جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا ہے۔


جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ وزیراعلیٰ ہیں، اور ایسے وقت میں جب باجوڑ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، ان کا لاہور میں سیر و تفریح کرنا افسوسناک ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خود اپنی جماعت کے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے بیان کے مطابق جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے، اور موجودہ صوبائی حکومت کرپشن میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی خزانے سے کیے گئے دوروں کا ایک ایک روپیہ واپس لیا جائے گا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا حقیقت پر مبنی بیان علی امین گنڈاپور کی "ڈرامہ بازیوں" کو بے نقاب کر چکا ہے۔
دوسری جانب، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی فارم 47 کے ذریعے اسمبلی میں آئے ہیں اور ہمیں جعلی مینڈیٹ کہنے والوں کو پہلے خود اپنا گریبان دیکھنا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا "مولانا کو چیلنج دیتا ہوں کہ میرے بھائی کے خلاف الیکشن لڑ کر جیت کر دکھائیں۔ اگر نہ جیتے، تو سیاست چھوڑ دیں۔"
یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن نے تجویز دی تھی کہ خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی کی ضرورت ہے، لیکن یہ تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ "مولانا ہمیں مشورے دینے سے پہلے خود کو بدلیں تو بہتر ہو گا۔"

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

معیشت کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالرکی تیسری قسط ملنے کاامکان
- 20 منٹ قبل

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا،تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟
- ایک گھنٹہ قبل

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

پاک بحریہ نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ویڈیو "سر بلند" جاری کر دی
- 32 منٹ قبل

معرکۂ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" جاری
- 5 منٹ قبل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ
- 6 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی گراو ٹ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 43 منٹ قبل