میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
علی امین گنڈا پور نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "مولانا ہمیں تبدیلی کا مشورہ دینے کے بجائے پہلے خود کو بدلیں تو بہتر ہوگا۔

.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو کھلا چیلنج دے دیا۔ گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے مینڈیٹ کو جعلی قرار دیا، جبکہ وہ خود فارم 47 کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا، "مولانا کو چیلنج ہے کہ میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، اگر وہ جیتے نہیں تو سیاست چھوڑ دیں۔"
دو روز قبل مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں حکومت میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہونی چاہیے۔
علی امین گنڈا پور نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "مولانا ہمیں تبدیلی کا مشورہ دینے کے بجائے پہلے خود کو بدلیں تو بہتر ہوگا۔"
دوسری جانب، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایک پروگرام میں کہا کہ پارٹی کا کسی حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم علی امین گنڈا پور کے رویے اور زبان کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل



