فارس نیوز کے مطابق، اسرائیل نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے حملے کیے ہیں، جن میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کی کوشش شامل ہے۔


ترک خبر رساں ایجنسی "انادولو" نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیل-ایران کشیدگی کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ایک اسرائیلی حملے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 17 جون کو تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت ایک محفوظ مقام پر اجلاس میں مصروف تھی، جب اسرائیل نے اس عمارت کے داخلی و خارجی راستوں کو چھ پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں صدر پزشکیان کی ٹانگ پر معمولی زخم آئے، تاہم ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام بحفاظت عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کو شبہ ہے کہ اس حملے سے متعلق حساس معلومات ممکنہ طور پر اندرونی ذرائع سے لیک ہوئی تھیں، جس کے باعث اسرائیل کو اپنے نشانے پر ایران کی قیادت کا اجلاس معلوم ہو سکا۔
فارس نیوز کے مطابق، اسرائیل نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے حملے کیے ہیں، جن میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کی کوشش شامل ہے۔
یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات، عسکری مراکز اور شہری علاقوں پر میزائل حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں 606 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ایران کی جانب سے شدید جوابی کارروائیاں کی گئیں جن میں 29 افراد جان سے گئے اور 3,400 سے زائد زخمی ہوئے۔
دونوں ممالک کے درمیان جاری 13 روزہ جنگ 24 جون کو امریکہ کی ثالثی اور مداخلت کے بعد ختم ہوئی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





