سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
دوران گفتگو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔


اسلام آباد:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نائب وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے پاس جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ہے،دوران گفتگو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی جانب سے اپنے دور صدارت میں منعقد کیے جانے والے دستخطی پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنما اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات کریں گے۔
بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور اس کے عملے کو ان کے مینڈیٹ کی مؤثر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے نئی ویزا شرط کا اعلان
- 7 hours ago

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم،حسن نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی شاندار چھلانگ
- 5 hours ago

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- an hour ago

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 5 hours ago

عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا
- 8 hours ago

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 4 hours ago

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
- 8 hours ago

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 3 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- 7 hours ago

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 5 hours ago

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 5 hours ago

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟
- 9 hours ago