Advertisement
پاکستان

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

 فیڈرل کانسٹیبلری چاروں صوبوں، اسلام آباد میں کام کرنے کا اختیار رکھے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 14th 2025, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

صدر مملکت نے  فرنٹیئرکانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق  فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔

آرڈیننس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، ایف سی ایکٹ 1915 میں ترامیم منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا گیا ہے،  فیڈرل کانسٹیبلری چاروں صوبوں، اسلام آباد میں کام کرنے کا اختیار رکھے گی۔

آرڈیننس  کے متن کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کوآزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان میں بھی کام کرنے کا اختیار حاصل ہو گا، فیڈرل کانسٹیبلری کا انسپیکٹر جنرل وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔

فیڈرل کانسٹیبلری سے متعلق قواعد بنائے جائیں گے اور ہر ڈویژن میں ایک ونگ کمانڈر تعینات کیا جائے گا، ڈویژنل ونگ کمانڈر کا رینک ڈپٹی انسپیکٹر جنرل کے برابر ہو گا۔

آرڈیننس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت لاء اینڈ آرڈر کے حصول کے لیے وفاقی ریزرو فورس بھرتی کر سکے گی، فیڈرل کانسٹیبلری کی ذمہ داری فسادات کنٹرول، داخلی سیکیورٹی، کاونٹر ٹیررزم اور تحفظ کی ہوگی، فیڈرل کانسٹیبلری کی دو ڈویژن ہوں گی ایک سیکیورٹی ڈویژن اور دوسری فیڈرل ریزرو ڈویژن۔

آرڈیننس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتی کے لیے ملک بھرمیں دفاتر قائم کیے جائیں گے، تنظیم نو فریم ورک کےتحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کریں گے۔

Advertisement
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • a day ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 days ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • a day ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • a day ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 days ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • a day ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 days ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • a day ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • a day ago
Advertisement