ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ایرانی ویزا فیس مکمل طور پر مفت کر دی، ڈبل انٹری ویزا کے لیے بھی ویزا فیس مفت کر دی گئی ،محسن نقوی


تہران :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور ہم ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق میں موجود پاکستانی زائرین ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی سہولت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کانفرنس کے انعقاد پر ایران اور عراق کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کو حالیہ عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی ہے اور ہم ایران کے دفاعی حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام مشکل وقت میں ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور آئندہ بھی ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
سہ ملکی کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ سفیر ایران امیری ہماری کوششوں کے گواہ ہیں، پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی، عراق کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، زائرین کے معاملے پر صرف رجسٹرڈ گروپس کے ذریعےعمل کیا جائے گا۔
پاکستان،ایران اورعراق کے وزرائے داخلہ کے تہران میں ہونےوالے اجلاس میں پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ہونےوالی سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی ۔
سہ فریقی اجلاس میں اربعین چہلم سید الشہداء ؑ کے موقع پر زائرین کو درپیش مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ اربعین چہلم سید الشہداءؑ کے لئے ایرانی ویزے کا اجراء یکم صفر سے 16 صفر تک جاری رہے گا۔
ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ایرانی ویزا فیس مکمل طور پر مفت کر دی، ڈبل انٹری ویزا کے لیے بھی ویزا فیس مفت کر دی گئی ،اربعین چہلم سید الشہداءؑ پر زائرین کا رجسٹرڈ قافلے/کاروان کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔
اربعین چہلم سید الشہداءؑ پر زائرین کے زمینی سفر کے لیے قافلے کے پاس اپنی بس کا انتظام لازمی ہے،عراقی مؤثر ویزا ایرانی ویزے سے پہلے حاصل کرنا ضروری ہے،سفر کی بیمہ انشورنس فیس عام حالات کے مقابلے میں نصف ہوگی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تہران میں سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ،عراق و ایران آنے والے زائرین اہم ترین ہیں ،آئندہ سال جنوری میں بغیر آرگنائزر گروپ کے کوئی بھی پاکستانی عراق نہیں جا سکے گا ۔

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 11 hours ago

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 8 hours ago

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 7 hours ago

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 11 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 11 hours ago

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 10 hours ago

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 10 hours ago

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 7 hours ago

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 10 hours ago

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 7 hours ago

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 10 hours ago