پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
اگر سیاستدان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو بہتر ماحول پیدا ہوسکتا ہے، میں نے مشورہ دیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان


چارسدہ:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، میں پی ٹی آئی کے تلخ رویے اور بد اخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف ختم نہیں کررہا لیکن تعلقات کو بہتر بنانا میرے مقاصد میں سے ہے، میں پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں۔
میڈیا گفتگومیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے تلخ رویے اور بد اخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، میثاق جمہوریت پر ہم ایک بار ہاں کر چکے ہیں، وہ آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مدارس بل پر حکومتی اتحاد کی بدنیتی ظاہر ہو چکی ہے، صدر مملکت نے مدارس آرڈیننس ایکٹ پر دستخط کیے ہیں، مدارس آرڈیننس کو توسیع دی جار ہی ہے مگر قانون سازی نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان اور شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ اور خیبر پختونخوا میں اپوزیشن پارٹیاں مخصوص نشست کے لیے عدالتوں میں جا رہی ہیں۔ جبکہ ن لیگ نے مخصوص نشست پر عدالت میں جے یو آئی کے خلاف کیس دائر کیا۔ اور موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن کا یہ اقدام کس کو فائدہ دے گا؟ ایسی اپوزیشن کا میں کیا کروں جس کا ہر قدم صوبائی حکومت کے فائدے میں جا رہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اگر سیاستدان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو بہتر ماحول پیدا ہوسکتا ہے، میں نے مشورہ دیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے اندر تبدیلی لانے کی بات کی ہے، موجودہ حالات میں خیبرپختونخوا سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں۔
میڈیا سے گفتگومیںان کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ اس صوبے کی اکثریت جعلی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہے، عدالت نے تسلیم بھی کیا ہے، تاریخ فیصلہ کرے گی کہ مینڈیٹ چوری کے حوالے سے ہمارا دعویٰ غلط ہے یا درست؟۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کا جھوٹاپراپیگنڈا بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور تشکر کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑااضافہ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کیساتھ پانی حوالے سےانفارمیشن شیئرنگ کا بندوبست نہیں جس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی میں سعودی کردار پر اظہار تشکر
- 4 گھنٹے قبل

افغان اسپنرز راشد خان کےبڑے بھائی کے انتقال پر قومی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
- 3 گھنٹے قبل

ایف آئی اے سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائی، انسای اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

مون سون : لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ،متعدد علاقے زیر آب
- 3 گھنٹے قبل