جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے ناقابل فراموش لمحہ ہے،مارکرم


دبئی : عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔
ایوارڈ ملنے پر ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے ناقابل فراموش لمحہ ہے۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ لارڈز میں یہ فتح ہماری ٹیم کے لیے تاریخی ہے۔،یہ کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، خاص طور پر کگیسو ربادا اور ٹیمبا باووما کی اہم شراکتوں نے فتح کو ممکن بنایا۔
یاد رہے کہ جون 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، ووٹنگ کے بعد کامیاب ایڈن مارکرم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 5 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 9 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 6 hours ago

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 7 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 7 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 2 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 9 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 7 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 6 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 5 hours ago