حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا،پنجاب میںمجموعی طور پر 40 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے،رپورٹ


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 111 افراد جاں بحق جبکہ 212 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے ،مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا،پنجاب میںمجموعی طور پر 40 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 37 افراد جاں بحق اور 55 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 37 زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد صفر جبکہ آزاد کشمیر میں 1 فرد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مون سون سے مجموعی طور پر 463 گھروں، 9 پلوں کو نقصان پہنچا، بارشوں میں117 مویشی بہہ گئے، ملک بھر میں 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں طورغر، چترال اور کوہستان کی سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں 4 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


