جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں پرامن مقاصد کے لیے افزودگی کا حق ترک کرنے سے انکار کر دیا ہے


ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اگر امریکہ نے جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو تہران ایسے کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔
ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا سے گفتگو میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کی شرط افزودگی روکنا ہے، تو ایسے مذاکرات ممکن ہی نہیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ اسرائیلی حملوں اور 12 روزہ شدید کشیدگی کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امیدیں پیدا ہو رہی تھیں۔
تاہم ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں پرامن مقاصد کے لیے افزودگی کا حق ترک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اس موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ممکنہ ملاقات کے لیے تاریخ، وقت یا مقام کا تعین تاحال نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے درمیان پانچ دور ہو چکے ہیں، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔
یہ بات چیت، جو عمان کی ثالثی میں ہو رہی تھی 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر اچانک حملوں کے بعد معطل ہو گئی تھی، بعد ازاں امریکہ نے بھی اسرائیل کی حمایت میں محدود فضائی حملے کیے۔
ایرانی ترجمان بقائی نے الزام عائد کیا کہ ہم خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوئے، مگر چھٹے دور سے قبل اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران سفارتکاری اور بامقصد بات چیت کا حامی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کی راہ اب بھی کھلی ہے، اور ہم سنجیدگی سے پرامن حل کی کوشش جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 3 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 5 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 2 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 6 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 5 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 7 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 9 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 6 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 7 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 9 hours ago