سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے


عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بھی نہیں سنایا جا سکا، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے یا بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کے احکامات جاری کیے تھے۔
سماعت کے بعد عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی، آج بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج، توڑ پھوڑ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدیں جمع کروانے پر بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 11 منٹ قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 2 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 42 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 3 گھنٹے قبل