آئندہ 15 دن کے لیے پٹرول 6.6 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل5.27 روپےلیٹر مہنگا ہو سکتا ہے


ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری کے اندازے کے مطابق 16 جولائی 2025 (بروز بدھ) سے آئندہ 15 دن کے لیے پٹرول 6 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی بنیاد عالمی منڈی میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ، کرنسی ریٹ ایڈجسٹمنٹ اور حکومتی محصولات کے اہداف پر رکھی گئی ہے۔
پٹرول پر پٹرولیم لیوی اور کاربن سرچارج ملا کر فی لیٹر 78 روپے 2 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 1 پیسے لاگو کیے جانے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) بھی پٹرول پر 8.89 روپے اور ڈیزل پر 6.04 روپے فی لیٹر شامل کیا گیا ہے۔
ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پٹرول پر 3 روپے اور ڈیزل پر 2 روپے فی لیٹر مزید بوجھ پڑ سکتا ہے۔ عالمی منڈی میں فی بیرل پٹرول پر 9.68 ڈالر اور ڈیزل پر 3.25 ڈالر پریمیئم کی بنیاد پر بھی تخمینے لگائے گئے ہیں۔
تخمینے کے مطابق اگر یہ مجوزہ اضافہ لاگو ہوا تو پٹرول کی موجودہ قیمت 266.79 روپے سے بڑھ کر 273.39 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272.98 روپے سے بڑھ کر 278.25 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
دوسری جانب مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ اندازے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.74 روپے (2 فیصد) اور لائٹ ڈیزل میں 2.23 روپے (1.3 فیصد) کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ یکم جولائی کو بھی وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ اُس وقت پٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10.39 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ عالمی منڈی میں تیزی اور ایران اسرائیل کشیدگی کو قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان اپنی پیٹرولیم ضروریات کا 85 فیصد ریفائنڈ پٹرول درآمد کرتا ہے، جبکہ صرف 15 فیصد خام تیل درآمد کیا جاتا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 جولائی کو اپنی سفارشات وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا سرکاری اعلان متوقع ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل







